• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا: عراقجی


    ایران کے اعلی ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے ۔
    ایران کے اعلی ایٹمی مذاکرات کے رکن عباس عراقچی نے لوزان میں ایٹمی مذاکرات کے بارے میں ایران کے ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سطح پر تفصیلی مذاکرات انجام پائے ہیں اور پانچ جمع ایک گروپ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی آمد سے مذاکرات نے زیادہ سنجیدہ شکل اختیار کر لی- عباس عراقچی نے کہا کہ موضوعات اپنی جزئیات کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے اور معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں افواہیں اور پروپیگنڈا خاص سیاسی مقاصد کے تحت کیا جا رہا ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدہ دو مرحلوں پر مشتمل نہیں ہو گا اور کوشش یہی ہے کہ تمام موضوعات اور مسائل کی راہ حل تلاش کی جائے اور بعد میں اس کو تحریری شکل دی جائے- عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں ایران کے دو مقاصد ہیں ایک پرامن ایٹمی پروگرام اور دوسرا پابندیوں کے خاتمے سے تعلق رکھتا ہے- انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ممکنہ معاہدہ کرکےاپنے ایٹمی پروگرام کو پوری دنیا کے سامنے پرامن ثابت کرنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ دنیا بھی اس کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تائید کرے - ایران کے اعلی ایٹمی مذاکرات کار نے کہاکہ ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق چھے قراردادیں ہیں جن کا ختم ہونا ضروری ہے اور اسی طرح ایران کے خلاف امریکا اور یورپی یونین کی پابندیوں کو بھی ہرحال میں ختم کرنا ہوگا- ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آج پیرکو ہورہے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے وزرائے خارجہ کا اصل اجلاس آج ہونےوالا ہے اور یہ اجلاس بہت ہی اہم اور فیصلہ کن ہوگا- انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کےاختتام پر کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے ۔














    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا: عراقجی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top