• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, March 28, 2015

    سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران امریکہ مذاکرات جاری ہیں ۔


    لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکی وزیر خارجہ کے مذاکرات جاری ہیں ۔
    ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مذاکرات کئے- دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ کے مذاکرات کا یہ چوتھا دور تھا- ان مذاکرات میں اختلافی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی- محمد جواد ظریف نے چوتھے دور کے مذاکرات کے بعد کہا کہ ہمارے مد مقابل کو دباؤ ڈالنے یا سیاسی عزم کے درمیان ایک کا انتخاب کرنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ مد مقابل نے مذاکرات کے ساتھ ساتھ پروپگینڈا کرنے کی پالیسی پر ہمیشہ عمل کیا ہے لیکن ہم ان باتوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں- محمد جواد ظریف اور جان کیری کے مذاکرات کے بعد ایران اور چین کے نائب وزرا خارجہ نے بھی گفتگو کی- سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے یانگ یئی سے اختلافی مسائل اور ان کے راہ ہائے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ممنکہ طور پر اتوار کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہوگا- سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان گذشتہ بدھ سے مذاکرات ہورہے ہیں- یہ مذاکرات ایران اور امریکہ کے نائب وزرا خارجہ، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کی سربراہی میں شروع ہوئے ہیں- ایٹمی معاہدے تک پہچننے کے لئے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے پاس اکتیس مارچ دوہزار پندرہ تک کا وقت ہے ۔








    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران امریکہ مذاکرات جاری ہیں ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top