حوثیوں کا یمن میں فارسی تعلیم وثقافت کے فروغ کا
اعلان
یمن
میں حکومت کے قیام کے بعد ایران نواز حوثی جماعت نے ملک میں عربی کے بجائے فارسی
زبان وادب کی ترویج کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے دورے پر آئے حوثی گروپ کی جانب سے
کہا گیا ہے کہ جلد ہی صنعاء میں فارسی ادب اور لٹریچر کا کالج قائم کریں گے۔ اس کے
علاوہ ملک میں ایران کے ثقافتی کلب بھی کھولے جائیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی
گروپ کے نمائندہ وفد نے اپنے چار روزہ دورہ ایران کے دوران ایرانی حکومت کے اہم
عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران وفد نے ایران سے شائع ہونے والے عربی
اخبار ’’الوفاق‘‘ کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد میں شامل ایک حوثی رہ
نما کا کہنا تھا کہ مزاحمت میں ہمارا خون بھی ایرانی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں یمنی
حوثیوں کا ایک 15 رکنی وفد چار روزہ دورے پر تہران پہنچا تھا۔ وفد کے ارکان نے صدر
حسن روحانی سمیت ملک کے سرکردہ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ادھر دوسری جانب صنعاء اور
تہران کے درمیان فضائی سروس جاری ہے۔ صنعاء پر حوثیوں کے قبضے کے بعد گذشتہ روز
ایران سے پانچویں پرواز صنعاء پہنچی۔
0 comments:
Post a Comment