عراق کے شمالی شہر تکریت میں سرکاری فوج اور شیعہ ملیشیا کی جانب سے شدت
پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی آپریشن کی
تیاری کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اس آپریشن کی نگرانی ایران کی بیرون ملک سرگرم
القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کر رہے ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی جو چند ماہ قبل عراق ہی میں دولت اسلامی کے ہاتھوں زخمی
ہو گئے تھے ایک بار پھر عراق کے محاذ پر موجود ہیں اور وہ تکریت میں داعش اور
مصلوب صدر صدام حسین کی جماعت البعث کے جنگجوئوں کے خلاف آپریشن میں مدد کر رہے
ہیں۔
0 comments:
Post a Comment