• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, November 2, 2015

    شامی بحران کا حل انتخابات میں مضمر ہے: علی خامنہ ای


    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے انتخابات کرانے پر زوردیا ہے اور غیرملکی طاقتوں کو صدر بشارالاسد کے مخالف باغی گروپوں کو اسلحہ اور مالی امداد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
    ایران کے سرکاری میڈیا کے مختلف ذرائع نے اتوار کو آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بیان نشر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ''شامی سوال کا حل انتخابات میں مضمر ہے اور ان کے انعقاد کے لیے ضروری ہے کہ شامی حزب اختلاف کو فوجی اور مالی امداد دینے کا سلسلہ بند کردیا جائے''۔
    انھوں نے کہا کہ ''مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے مقاصد ایران کے مقاصد کے بالکل برعکس ہیں۔اس لیے اس کے ساتھ علاقائی تنازعات اور امور پر بات چیت بالکل بے سود ہے''۔
    شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ کو مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا۔ان مذاکرات میں ایران اور امریکا سمیت سترہ ممالک کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کا کوئی نمائندہ ان میں شریک نہیں ہو اتھا اور نہ شامی حزب اختلاف اور حکومت مخالف مسلح باغی گروپوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    شام میں گذشتہ ساڑھے چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ ایران اس طرح کے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوا ہے اور اس کے وزیر خارجہ اپنے خلیجی اور امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل بیٹھے ہیں۔اس سے پہلے ایران کو شامی صدر بشارالاسد کی طرف داری اور جنگ زدہ ملک میں فوجی مداخلت کی وجہ سے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا جاتا رہا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی بحران کا حل انتخابات میں مضمر ہے: علی خامنہ ای Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top