• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, March 28, 2015

    یمن کی لڑائی، سعودی عرب اور ایران میں تنازع شدت اختیار کر گیا


    یمن میں جاری لڑائی میں سعودی عرب کے حصہ لینے پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کھڑا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر شدید الزام تراشی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ انہیں یمن کے باغیوں کو ایرانی اسلحہ کی فراہمی کی خبروں پر تشویش ہے جبکہ سعودی عرب نے ایران کیلئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
    امریکہ میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عادل الزبیر نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” ایران خطے میں موجود عرب ممالک کے تعلقات میں دراندازی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی سے نمٹنا ہے اور یمن میں حوثی باغیوں کو ملنے والی ایران کی سپورٹ کے خلاف برسرپیکار ہیں“۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن کی لڑائی، سعودی عرب اور ایران میں تنازع شدت اختیار کر گیا Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top