یمنی شہریوں کے مصر میں داخلے کے لیے ویزہ
لازمی قرار
مصر کی حکومت نے یمن کی شہریت رکھنے والے افراد کی
ملک میں داخلے کےلیے ویزے کی شرط لازمی قراردی ہے۔ قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے
کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یمن یا کسی بھی
دوسرے ملک کی طرف سے قاہرہ آنے والے یمنی شہریوں کو مصری سفارت خانوں سے ویزہ حاصل
کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر کسی شخص کو مصرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سیکیورٹی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یمنی شہریوں کے لیے مصر میں داخلے کی صورت میں ویزے
کی شرط لازمی نہیں تھی تاہم یمن کے موجودہ حالات کے پیش نظر تا اطلاع ثانی ویزہ
لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کے تمام بین الاقوامی
ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بغیر ویزے کے وہی یمنی
شہری مصر میں داخل ہوسکتے ہیں جنہوں نے یہاں سے شادی کی ہے یا ان کی مائیں مصرسے
تعلق رکھتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment