مصر:یمن کی صورتحال ، عرب لیگ کا اہم اجلاس آج ہو گا
مصر:یمن کی صورتحال ، عرب لیگ کا اہم
اجلاس آج ہو گا
یمن کی صورتحال پر عرب
لیگ کا اہم اجلاس آج مصر میں ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور
یمنی صدر عبد ربہ منصوری ہادی سمیت اہم رہنماشرکت کریں گے۔عرب لیگ کے دو روزہ
اجلاس میں رکن ممالک یمن کی صورتحال کے متعلق اہم فیصلے کریں گے اور عرب ممالک کی
مشترکہ فورس کی تشکیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔خلیج تعاون کونسل سمیت عرب ممالک کی
یہ فورس تنازعات کی صورت میں مداخلت کرے گی۔ اور فوری کارروائی کرےگی۔ اجلاس میں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون شرکت کریں گے۔جبکہ یمن کے صدر عبد ربہ
منصور ہادی قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment