• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 9, 2015

    صنعاء: یمنی وزیر دفاع کے فرار کے دوران جھڑپ، 6 محافظ ہلاک

    صنعاء: یمنی وزیر دفاع کے فرار کے دوران جھڑپ، 6 محافظ ہلاک

    یمن کے وزیر دفاع جنرل محمود الصبیحی نے صنعاء میں شیعہ ملیشیا کی جانب سے مسلط نظربندی توڑتے ہوئے عدن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
    ذرائع نے العربیہ ٹی وی چینل کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے صبیحی کے گھر پر چھاپا مارا ہے اور وہ صنعاء کی سڑکوں پر انہیں تلاش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعز گورنیٹ کی حدود میں صبیحی کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے چھ محافظ ہلاک ہوگئے۔وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل محمود صبیحی صنعاء سے کامیابی سے فرار ہو کر عدن پہنچ چکے ہیں۔ صبیحی یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کا حصہ تھے۔ اس حکومت نے جنوری میں حوثی باغیوں کی جانب سے دبائو کے تحت استعفیٰ دے دیا تھا۔ مگر پچھلے ماہ صدر ہادی نے نظر بندی توڑتے ہوئے عدن کا رخ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صنعاء: یمنی وزیر دفاع کے فرار کے دوران جھڑپ، 6 محافظ ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top