• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 9, 2015

    مصر: رفح بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا گیا، گذرگاہ پر ٹریفک کا ھجوم

    مصر: رفح بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا گیا، گذرگاہ پر ٹریفک کا ھجوم


      
    مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سےمتصل رفح گذرگاہ کو عارضی طورپر دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے، جس کے بعد سرحد پرپھنسے شہریوں کی بڑی تعداد اپنی اپنی منزل مقصود کی طرف جا رہی ہے۔ گذرگاہ پر گاڑیوں کا غیرمعمولی رش لگا ہوا ہے۔اخباری  ذرائع نے بتایا ہے کہ رفح گذرگاہ کو آج سوموار اور کل منگل کے روز بھی دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھلا رکھاجائے گا۔ اس دوران طلباء اور مریضوں کی بڑی تعداد کو مصر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذرگاہ کے کھلنے کا اعلان ہوتے ہی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد گذرگاہ پرپہنچ گئی جس کے نتیجے میں ٹریفک کا غیرمعمولی ھجوم لگ گیا۔گذشتہ روز مصری حکام کی جانب سے فلسطینی حکام کو بتایا گیا تھا کہ سوموار اور منگل کے روز رفح گذرگاہ کو عارضی طورپرانسانی بنیادوں پر کھولا گیا ہے جس میں دونوں طرف مسافروں کو گذرنے کی اجازت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ مصرمیں دوسال قبل منتخب حکومت کے خلاف برپا ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد غزہ کی پٹی کی گذرگاہ کو بند کیا گیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: رفح بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا گیا، گذرگاہ پر ٹریفک کا ھجوم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top