امریکہ کے مشہور نیوز اینکرز میں شمار ہونے والے این بی سی کے برائن ولیئمز نے عراق میں ان پر فائرنگ ہونے کا غلط دعویٰ کرنے پر معافی مانگی ہے۔
این بی سی کے برائن ولیئمز نے دعویٰ کیا تھا کہ 2003 میں ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد اسے اترنا پڑا تھا۔ تاہم فوج نے اس دعوے کو غلط قرار دیا تھا۔
برائن ولیئمز اس واقعے کو اکثر دہراتے رہتے ہیں لیکن اب وہ ’دھندلی یادداشت‘ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں: ’میں نے 12 سال پرانا واقعہ سناتے ہوئے غلطی کی۔ میں اس بارے میں معذرت کرتا ہوں۔ میں نے کہا تھا کہ میں اس جہاز میں سفر کر رہا تھا جس پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔ درحقیقت میں اس سے پچھلے جہاز میں سوار تھا۔‘
برائن ولیئمز نے یہ واقعہ پچھلے جمعے کو بھی دہرایا تھا اور اس ریٹائرڈ فوجی کا شکریہ ادا کیا تھا جس نے زمین پر اترنے کے بعد جہاز کے مسافروں اور عملے کی حفاظت کی تھی۔
0 comments:
Post a Comment