• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 27, 2015

    مصر فلسطینیوں کی حمایت کے لئے روس کا مشکورہے : مصری وزیر خارجہ

    مصر فلسطینیوں کی حمایت کے لئے روس کا مشکورہے : مصری وزیر خارجہ


    مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے روس کے وزیر خارجہ سرکئی لاوروو کے ساتھ ملاقات کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر فلسطینی عوام کی حمایت کرنے اور فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل میں عملی کردار ادا کرنے کے لئے روس کا مشکور ہے۔
    سامع شکری نے مزید کہا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور فلسطین اسرائیل تنازعے سے متعلق ثالثوں کے چار فریقی گروپ کے رکن کی حیثیت سے تنازعے کے حل کی خاطر مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے کہا کہ روس کوششیں کرتا رہے گا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے سے متعلق مکالمے سے عملی نتائج برآمد ہوں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر فلسطینیوں کی حمایت کے لئے روس کا مشکورہے : مصری وزیر خارجہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top