بحرین: اماراتی پولیس افسر کے
تین قاتلوں کو سزائے موت
خلیجی ریاست بحرین کی ایک فوج داری عدالت نے متحدہ عرب امارات کے پولیس افسر کے قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت اور دیگر کوعمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ ان کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بحرین میں تعینات فرسٹ سارجنٹ طارق محمد الشحی کو تین مارچ 2014ء کو منامہ کے نزدیک ایک بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر فوج داری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ منامہ کی فوج داری عدالت نےاپنے ایک تازہ فیصلے میں تین ملزموں کو سزائے موت اور دیگر کو عمرقید کی سزا کےساتھ بحرینی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment