اسرائیلی حکام نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں کی بجلی غیراعلانیہ طور پر کاٹ دی جس کے نتیجے میں شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی بجلی سپلائی کرنے والی مرکزی کمپنی کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض شہروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر کاٹی ہے۔ جب تک فلسطینی اتھارٹی واجبات ادا نہیں کرتی اس وقت تک فلسطینی شہروں کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment