اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیل کے خفیہ ادارے ’’موساد‘‘ کے سابق چیف جنر مئیر ڈاگان اس بیان کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے سامنے صہیونی ریاست کی شکست کا کھلا اعتراف قرار دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی حکومت غزہ جنگ میں اپنےاہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے
حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں جنرل میئر ڈاگان کے بیان کو صہیونی ریاست کی فلسطینی تحریک مزاحمت کے ہاتھوں ہزیمت کا اعتراف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے دشمن کو حقیقی معنوں میں غزہ کی جنگ میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے جس کا اعتراف خود صہیونی حکام بھی کرنے لگے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment