• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 27, 2015

    یو این ایلچی کی مذاکرات کے لئیے دمشق آمد

    شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مسٹورا دمشق حکومت کے ساتھ حلب میں فائر بندی پر مذاکرات کریں گے۔ مسٹر مسٹورا نے گذشتہ ہفتے بتایا تھا کہ شامی حکومت حلب پر اپنے فضائی حملے اور گولا باری چھ ہفتوں کے لئے بند کرنے کو تیار ہے تاکہ شہر میں فائر بندی کے عبوری معاہدہ کی راہ ہموار ہو سکے۔
    دوسری جانب حکومت مخالف شامی جماعتوں اور بشار الاسد کے خلاف برسرپیکار انقلابیوں کے اتحاد کے نمائندے خالد خوجہ نے عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی سے بدھ کے روز ملاقات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ فائر بندی کا مقصد ہلاکتیں اور گولا باری روکنا ہونا چاہے۔ نیز جنیوا ٹو کانفرنس میں طے پانے امور پر عمل درآمد بھی فائر بندی کے اہداف میں شامل ہونا چاہئے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یو این ایلچی کی مذاکرات کے لئیے دمشق آمد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top