شام کی جلاوطن حزب
اختلاف کے قومی اتحاد اور اندرون ملک سے تعلق رکھنے والی قومی رابطہ کمیٹی برائے
جمہوری تبدیلی (این سی سی ڈی سی) کے رہ نماؤں کے درمیان اسی ہفتے کے دوران پیرس
میں ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں انھوں نے اتفاق رائے سے روڈ میپ کا مجوزہ مسودہ تیار
کیا ہے۔
این سی سی ڈی سی کے انتظامی بیورو کے ایک رکن خلاف داؤد نے بتایا ہے
کہ ''یہ پہلا موقع ہے کہ ان دونوں تنظیموں شامی قومی اتحاد اور رابطہ کمیٹی کے
درمیان کوئی سمجھوتا طے پایا ہے''۔انھوں نے بتایا کہ ان دونوں اپوزیشن گروپوں کا
اتوار اور منگل کو پیرس میں اجلاس ہوا تھا۔اس بات چیت کی فرانس نے میزبانی کی ہے
لیکن اس میں کوئی بین الاقوامی مداخلت نہیں ہوئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment