• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 28, 2015

    مصر میں مخالفین کو کس کے ایما پر کچلنے کی پالیسی بنائی گئی

    مصر میں مخالفین کو کس کے ایما پر کچلنے کی پالیسی بنائی گئی

    مصرکےصدر عبدالفتاح السیسی نے ایک قانون پردستخط کرکے مخالفین کو کچلنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو مزید اختیارات دے دیے ہیں- اس قانون کے مطابق سرکاری حکام کویہ اختیاردے دیا گياہے کہ وہ ہر اس شخص کے خلاف اقدام کر سکتے ہیں جس کو وہ سمجھتے ہیں کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے یا امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنے کا ذمہ دار ہے- یہ اشارہ عوامی مظاہروں کی جانب ہے -مصر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ مصری حکومت کے اقدامات اس ملک کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی تین عشروں کی آمریت کے خلاف دو ہزار گيارہ میں عوام کی تحریک اور انقلاب کے ثمرات کو کہیں نابود نہ کردیں - عبدالفتاح السیسی کی حکومت نے اسلام پسندوں خاص طور پر اخوان المسلمین کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں- 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں مخالفین کو کس کے ایما پر کچلنے کی پالیسی بنائی گئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top