• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 28, 2015

    مصر، لیبیا میں دوبارہ فضائی کارروائی کر سکتا ہے: عبداللہ الثنی

    مصر، لیبیا میں دوبارہ فضائی کارروائی کر سکتا ہے: عبداللہ الثنی


    بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ عبوری لیبی حکومت کے سربراہ عبداللہ الثنی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود مصری شہریوں کو دولت اسلامی’’داعش‘‘ کی جانب سے خطرہ لاحق ہوا تو مصر اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے داعش کے ٹھکانوں پر دوبارہ فضائی کارروائی کرے گا۔انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے لیبیا کو بر وقت اسلحہ کی فراہمی نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عالمی برادری نے ہمیں اسلحہ فراہم نہ کر کے بڑی ’’کوتاہی‘‘ کا ارتکاب کیا ہے۔
    خبر رساں اداروں کے مطابق لیبی وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔یاد رہے کہ مصری جنگی طیاروں نے 16 فروری کو لیبیا میں ’’داعش‘‘ کے مبینہ ٹھکانوں پر اس وقت بمباری کی تھی جب شدت پسند تنظیم نے 21 مصری قبطیوں کو یرغمال بنانے کے بعد ذبح کر دیا تھا۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے لیبی وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی مصر کو لیبیا میں اپنے شہریوں کو خطرات محسوس ہوئے وہ انہیں بچانے کے لیے فضائی کارروائی ضرور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں داعش کے خلاف مصری فوج کی کارروائی ان کی حکومت کی اجازت سے ہوئی تھی اور آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر، لیبیا میں دوبارہ فضائی کارروائی کر سکتا ہے: عبداللہ الثنی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top