مصر:اخوان
المسلمین کے کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل
مصر میں مبینہ طورپر
سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے اخوان المسلمین کے کم
ازکم دوسو اکہتر کارکنوں کے مقدمات کو فوجی عدالت میں منتقل کردیا گيا ہے۔مصر کے
اٹارنی جنرل نے اس خبرکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین کے ان افراد پر
صوبہ منیا میں، اگست دو ہزار تیرہ میں سرکاری عمارتوں پرحملہ کرکے انہيں نقصان
پہنچانے کا الزام ہے-مصر کے اٹارنی جنرل نے ان افراد کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ
چلائے جانے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔جولائی دوہزار تیرہ میں مصر کے
منتخب صدر محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد سے ہی ملک میں بدامنی اور کشیدگي
کا ماحول ہے اور مرسی کی اقتدار میں واپسی کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں۔جبکہ اس
عرصے میں اخوان المسلمین کےکارکنوں کی بڑی تعداد پر مقدمہ چلایا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment