کویت نژاد ’’جہادی جان‘‘ کا اصل نام محمد عموازی،
ویسٹ لندن سے تعلق ہے
مغربی یرغمالیوں کے سرقلم کئے جانے کی ویڈیوز میں
نظر آنے والا اسلامک سٹیٹ کا نقاب پوش انتہا پسند جو ”جہادی جان‘‘ کے نام سے
مشہور ہے کا تعلق لندن سے ہے اور اس کا نام محمد عموازی ہے۔ بی بی سی کا کہنا ہے
کہ یہ نقاب پوش کویت میں پیدا ہونے والا محمد عموازی ہے اس کا تعلق ویسٹ لندن سے
ہے اور اس کی عمر 20سال سے زائد ہے اور یو کے سیکورٹی سروسز اس سے واقف ہیں۔سروسز
نے آپریشنل وجوہ کی بناء پر پہلے اس کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا تھا۔ عموازی
پہلی بار گذشتہ اگست میں ویڈیو میں دکھائی دیا تھا جب اس نے بظاہر امریکی صحافی جیمزفولے
کو قتل کیا تھا، باور کیا جاتا ہے کہ اس کے بعد وہ امریکی صحافی سٹیون سوٹلوف،
برطانوی ایڈورکر ڈیوڈ ہینز ، برطانوی ٹیکسی ڈرائیور ایلن ہیننگ اور امریکی ایڈ
ورکر عبدالرحمٰن کاسک جو پیٹر کے نام سے جانا جاتا ہے، کے سر قلم کئے جانے کی
ویڈیوز میں بھی دکھائی دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment