امریکی انٹیلی جنس کے
سربراہ جیمز کلیپر کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف اقدامات ترکی کی
ترجیح نہیں۔ اسی وجہ سے غیر ملکی جنگجو ترکی کے راستے بآسانی شام داخل ہو رہے ہیں۔
امریکی سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کے اجلاس میں جیمز کلیپر نے بتایا
کہ ترکی کی انتہا پسند تنظیم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے بجائے دیگر ترجیحات
اور مفادات ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ترکی میں ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں
سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انقرہ داعش کو 'بڑا خطرہ' نہیں سمجھتا۔ ترک شہریوں کی
توجہ کا موضوع معیشت اور کرد علاحدگی پسند ہیں۔
0 comments:
Post a Comment