تیونس کی سب سے بڑی اعتدال پسند مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے عوام کی ثابت قدمی اور استقلال کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک عالمی اسلام کے لیے کوئی بھلائی نہیں ہے۔
غزہ کی پٹی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب میں علامہ راشد الغنوشی نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے بھلائی اسی وقت ہو گی جب فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی فلسطین آزاد ہوگا توپوری مسلم امہ کو بہت بڑی بھلائی اور خیر ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلم امہ کے زوال کا سبب ایمان کی کمزوری،علم کی کمی اور اتحاد کا فقدان ہے۔ جب یہ سب کچھ ہو گا تو پھر فتح اور نصرت بھی ہماری ہو گی۔
0 comments:
Post a Comment