• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 27, 2015

    قاہرہ: ہوٹل میں بم دھماکہ ،ایک ہلاک

    قاہرہ: ہوٹل میں بم دھماکہ ،ایک ہلاک

    مصری دارالحکومت قاہرہ کے ایک ریستوران میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ملکی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس بم دھماکے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے شخص کی ایک ٹانگ کے پرخچے اُڑ گئے تھے۔ اس حملے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسی دوران وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بم دھماکے سے قبل شہر میں چند دیگر بم حملے بھی ہوئے۔ ان حملوں کے ہدف ایک برطانوی موبائل فون کمپنی اور متحدہ عرب امارات کی موبائل فون کمپنی اتصالات کے دفاتر تھے۔ یہ بم حملے اس وقت کیے گئے جب یہ دفاتر ابھی بند تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قاہرہ: ہوٹل میں بم دھماکہ ،ایک ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top