• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 28, 2015

    مصری علماء نے داعش کے ہاتھوں نوادرات کی تباہی غیراسلامی قرار دیدی -

    مصری علماء نے داعش کے ہاتھوں نوادرات کی تباہی غیراسلامی قرار دیدی -

    مصر کی علماء کونسل دارالافتاء نے عراق میں داعش کے ہاتھوں نوادرات کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا۔ مصر کے دارالافتاء کا کہنا ہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد کے رفقاء نےاختیارات کے باوجود کبھی بھی تاریخی ورثوں کو تباہ کرنے کے احکامات جاری نہیں کئے، داعش کی جانب سے موصل کے میوزیم میں تاریخی نوادرات کی تباہی پر دارالافتاء کا کہنا تھا کہ یہ داعش کی اسلامی تعلیمات سے لاعلمی کو ظاہر کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری دارالافتاء کا کہنا ہے کہ داعش کی جانب سے عراق میں نوادرات کی تباہی غیر اسلامی ہے ۔ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نوادرات دنیا کے ان تمام ممالک میں موجود ہیں جنھیں مسلمانون نے فتح کیا لیکن نبی آخرالزماں کے قریبی ساتھیوں نے کبھی بھی تمام اختیارات کے باوجود کبھی بھی انہیں تباہ کرنے کے احکامات نہیں دیے۔ علماء کونسل نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ صحابہ کرامؓ عراق بھی آئے اور انہوں نے احرام مصر اور ابوالہول کے تاریخی مجسمے دریافت کئے تاہم کبھی بھی ان آثار قدیمہ کو تباہ کرنے کے لئے فتوے جاری نہیں کئے۔ دوسری جانب داعش کے ہاتھوں نوادرات کی تباہی پر دنیا بھر میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری علماء نے داعش کے ہاتھوں نوادرات کی تباہی غیراسلامی قرار دیدی - Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top