• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 27, 2015

    مصر : سرکاری طیاروں کی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 38 افراد ہلاک

    مصر : سرکاری طیاروں کی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 38 افراد ہلاک


    مصر کے شمالی صوبہ سینائی میں مصری فضائیہ کی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجہ میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فضائیہ نے رات گئے رفاہ اور شیخ زوید کے شہروں میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 38 انتہا پسند ہلاک ور27 زخمی ہوگئے ۔ حملے میں4 ٹھکانے،4 گاڑیاں اور10 موٹر سائیکل بھی تباہ ہوئے۔ حکام نے کہا ہے کہ ان انتہا پسندوں نے حال ہی میں داعش کے ساتھ اتحاد کا وعدہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال شمالی سینائی میں متعدد خودکش بم دھماکوں اوردہشتگرد حملوں میں 30 فوجی ہلاک اور14 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موبائل فونز کمپنیوں کے دفاتر اور ریسٹورنٹ کے باہر بم دھماکے ہوئے ۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر : سرکاری طیاروں کی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 38 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top