• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 28, 2015

    اطالوی پارلیمنٹ میں خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد منظور



    اٹلی کی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے دو الگ الگ قراردادیں منظور کی ہیں۔ ایک قرارداد میں خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا گیا جب کہ دوسری میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔
    اٹلی کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں شامل ڈیموکریکٹ پارٹی اور اس کے حامیوں کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی جس پر ایوان میں رائے شماری ہوئی اور 
    پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اطالوی پارلیمنٹ میں خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد منظور Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top