• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 27, 2015

    عراق:داعش کے ہاتھوں تاریخی نوادرات اور مجسموں کی تباہی

    سخت گیر جنگجو گروپ دولہ اسلامیہ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ہتھوڑوں اور کلہاڑوں سے مسلح افراد ساتویں صدی قبل مسیح کے تاریخی نوادرات اور مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔داعش کا کہنا ہے کہ یہ نودرات اور مجمسے بت پرستی کی علامتیں ہیں۔اس لیے ان کا نام ونشان مٹایا جارہا ہے۔
    ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص کَہ رہا ہے کہ ''پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مجمسوں اور بتوں کو توڑنے کا حکم دیا ہے اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جب ان کے بعد ملکوں کو فتح کیا تو انھوں نے بھی ایسے ہی کیا تھا''۔
    تباہ کیے گئے یہ نوادرات اور مجمسے شمالی شہر موصل کے عجائب گھر سے لائے گئے تھے۔اس شہر پر گذشتہ سال جون میں داعش کے جنگجوؤں نے قبضہ کیا تھا اور یہ تب سے ان کا دارالحکومت بھی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق:داعش کے ہاتھوں تاریخی نوادرات اور مجسموں کی تباہی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top