• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 7, 2015

    بغداد سے پروازوں کی بندش کی وجہ سے 300 پاکستانی محصور ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

    پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فضائی سروس کی بندش کی وجہ سے تقریباً 300 پاکستانی عراق کے دارالحکومت بغداد میں محصور ہیں۔
    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے بتایا کہ عراق میں پاکستانی مشن نے تصدیق کی ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس میں شرکت کے لیے 300 کے قریب پاکستانی زائرین بغداد گئے تھے۔ ’تاہم وہاں اردن، امارات، اتحاد ائیرلائنز کی سروس بند کر دی گئی ہے۔
    انھوں نے بتایا کہ ’بہت سے پاکستانی اتحاد ائیرلائنز کے مسافر تھے تاہم قطر اور ترک ایئر لائنز بغداد سے فضائی سروس جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    ترجمان دفترِ خارجہ نے بغداد میں موجود پاکستانی زائرین کے بارے میں بتایا کہ وہ شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کے کمپلیکس میں مقیم ہیں اور ان کے لیے خوراک کا ’مناسب‘ انتظام کیا گیا ہے۔
    تسنیم اسلم نے صحافیوں کو بتایا کہ بغداد میں پاکستانی مشن کے شعبہ کمیونٹی ویلفیئر کے اتاشی عامر رحمٰن نے تین فروری 2015 کو ان پاکستانی زائرین سے ملاقات کی اور ان کی فوری ضروریات کو پورا کیا۔ بعدازاں انھوں نے زائرین کےگروپ کے سربراہ کے ہمراہ اتحاد ائیرلائن کے دفتر کا دورہ بھی کیا اور پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے بات کی۔
    فضائی سروس کی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان بھیجا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بغداد سے پروازوں کی بندش کی وجہ سے 300 پاکستانی محصور ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top