اردن نے ہفتہ کے دن جاپانی صحافی کنجی روانگی کو قتل کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔۔اردن کے وزیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان ڈاکٹر محمد المؤمنی نے کہا ہے کہ اردن کی جانب سے پوری کوشش کی گئی تھی جاپانی یرغمالی کی رہائی کے لئے اور اردن کی حکومت مسلسل رابطے میں تھی اور انھوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی جاپانی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ داعش نے تمام اتھارٹی اداروں کی کوششوں کو مسترد کردیا اور جاپانی مغوی کو ہلاک کردیا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم ہے، انھوں نے کہا کہ ہم الکسابہ کی رہائی کی بھی کوششیں کر رہے ہیں اور ہم داعش سے کہتے ہیں کہ وہ ہمیں الکسابہ کے زندہ ہونے کے ثبوت دے تاکہ ہم جلد از جلد کسابہ کو واپس لا سکیں۔
http://www.addustour.com/17479/%D8%A7%D9%84%D8%A3%D8%B1%D8%AF%D9%86+%D9%8A%D9%8F%D8%AF%D9%8A%D9%86+%D8%A8%D8%B4%D8%AF%D8%A9+%D9%82%D8%AA%D9%84+%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%87%D9%8A%D9%86%D8%A9+%D8%A7%D9%84%D9%8A%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D9%86%D9%8A+%D8%BA%D9%88%D8%AA%D9%88.html
0 comments:
Post a Comment