سعودی کابینہ کی شاہ سلمان سے بیعت کی تجدید

سعودی عرب کی کابینہ میں شامل وزراء نے نئے فرمانروا شاہ سلمان
بن عبدالعزیز سے حلف وفاداری کی صورت میں بیعت کی تجدید کی ہے۔ان میں گذشتہ ہفتے
کابینہ میں شامل کیے گئے نئے وزراء بھی شامل ہیں۔شاہ سلمان نے گذشتہ جمعرات کو
نظام مملکت چلانے اور رعایا کی فلاح وبہبود سے متعلق متعدد اہم فرامین جاری کیے
تھے اور انھوں نے ان احکامات کے تحت متعدد نئے چہرے اپنی کابینہ میں شامل کیے تھے۔انھوں
نے مرحوم شاہ عبداللہ کے دو بیٹوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔انھوں نے کوشہزادہ
فیصل بن بندر کو صوبہ الریاض کا گورنر مقرر کیا ہے اور ان کے پیش رو ترکی بن
عبداللہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔انھوں نے گورنر مکہ مشعل بن عبداللہ کو ہٹا
کر شہزادہ خالد الفیصل کو اس عہدے پر بحال کردیا ہے۔شاہ عبداللہ مرحوم نے دو سال
قبل انھیں اس عہدے سے ہٹا کر اپنے بیٹے کو گورنر مقرر کیا تھا۔شاہ سلمان نے ماجد
الکسبی کو سماجی بہبود کا وزیر مقرر کیا ہے۔بلدیاتی اور دیہی امور کے سابق وزیر
منصور بن متیب کو ترقی دے کر وزیر مملکت بنا دیا ہے۔صالح الشیخ کو اسلامی امور اور
العربیہ نیوز چینل کے سابق جنرل مینجر عادل الطریفی کو وزیراطلاعات مقرر کیا
ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو نائب وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے اور فہد سامری کا
شاہی دیوان کے مشیر کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment