جاپان نے اس ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے جاپانی یرغمال کینجی گوٹو کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وزیراعظم شنزو آبے نے کہا: ’جاپان دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا،‘ اور یہ کہ ’وہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔‘
دولتِ اسلامیہ نے کہا ہے کہ اس نے جاپانی شہری کو اس لیے پکڑا تھا کہ جاپان اس کے خلاف جنگ میں مدد دے رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment