سعودی کابینہ میں رد وبدل، ہائر
ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کا ادغام
سعودی
عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 37 نئے شاہی فرامین جاری کیے ہیں جن لے
بموجب سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر
کابینہ میں نوجوان وزراٰء کی بڑی تعداد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ وزارت تعلیم اور
اعلیٰ تعلیم کی الگ الگ وزارتوں کو ایک محکمے میں مدغم کر دیا گیا ہے اور وزارت
تعلیم کا قلمدان عزام الدخیل کے سپرد کیا گیا ہے ، شہزادہ منصور بن متعب کو وزیر
مملکت اور مشیر خادم الحرمین الشریفین مقرر کیا گیا ہے۔ الشیخ صآلح آل الشیخ کو
وزیر مذہبی امور، ڈاکٹر ولید الصمعانی کو وزیر انصاف اور ابراہیم السویل کو وزیر
مواصلات لگایا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment