• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 26, 2015

    مصر:سیناء میں فوجی آپریشن، دسیوں جنگجو ہلاک

    مصر:سیناء میں فوجی آپریشن، دسیوں جنگجو ہلاک


    مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں فوج نے بدھ کو ایک بڑی کارروائی کے دوران دسیوں مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں ایک کاروباری شخصیت کو اغوا کر لیا ہے۔
    سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری فوج نے گن شپ اپاچی ہیلی کاپٹروں سے شمالی سیناء کے ایک علاقے میں جنگجوؤں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان جنگجوؤں نے اس سے پہلے علاقے میں چار گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا۔
    فوج نے شمالی سیناء کے قصبے شیخ زوید میں ایک مکان ،ایک اسکول اور نوجوانوں کے لیے قائم ایک مرکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بیس مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ جنگجو ان مقامات پر اجلاس منعقد کررہے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر:سیناء میں فوجی آپریشن، دسیوں جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top