• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, February 1, 2015

    سعودی عرب: پینسٹھ ضدی شوہروں کو سزا

    فیصلوں پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کے باعث پکڑے گئے




    سعودی عرب میں مختلف عدالتوں نے پینسٹھ سے زائد شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں دو دن سے تین ماہ کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں ان مرد شہریوں کو عائلی معاملات میں اپنی ان کے اپنی بیویوں کے ساتھ تنازعات میں عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد نہ کرنے کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عدالتوں کے یہ فیصلے حالیہ عرصے کے دوران سامنے آئے ہیں۔ فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ ان شہریوں نے اپنی بیویوں کو نان و نفقہ دینے سے متعلق فیصلوں پر عمل سے پہلو تہی کی تھی یا اپنے بچوں سے ان کی ماوں کو ملانے کی عدالتی احکامات کے مطابق اجازت نہ دی تھی۔وزارت انصاف کے مطابق بعض فیصلے ان مرد شہریوں کے خلاف نظام انصاف کے آرٹیکل پچانوے کے تحت سامنے آئے تھے۔ اس لیے وزارت فیصلوں پر عمل در آمد میں کوتاہی کو برداشت نہیں کر سکتی ہے۔
    وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عدالتوں نے حالیہ عرصے میں گمراہی کے شکار ایسے شوہروں کو سزائیں سنائی ہیں کہ ان کی ازواج یا مطلقہ خواتین کو ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ عدلتوں نے یہ سارے فیصلے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیے ہیں اور ان فیصلوں سے پہلے ان شہروں کو پورا موقع دیا گیا کہ وہ پہلے کیے گئے عدالتی فیصلوں پر عمل کریں۔

    Link
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: پینسٹھ ضدی شوہروں کو سزا Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top