• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, February 1, 2015

    بیرون ملک تعلیم کا جذبہ، طالبات میں شادی کا نیا رجحان

    سعودی حکام نے مضمرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا




    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سعودی طلبہ و طالبات کے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم پانے کے لیے جس غیر معمولی حوصلہ افزائی کا اہتمام بڑے پیمانے پر سکالر شپس کے اجرا سے کیا گیا تھا۔ اس سے اب تک ہزاروں طلبہ طالبات فائدہ اٹھا چکے ہیں۔اعلیٰ تعلیم پانے کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ بندو بست بھی کیا گیا تھا کہ بیرون ملک تعلیم کی خواہش مند سعودی طالبات کے ساتھ شرعی تقاضے کے مطابق کسی محرم کا بیرون ملک جانا یا موجود ہونا بھی لازم ہو گا۔سعودی فرمانروا نے طالبات کے متعلقہ محرم رشتوں کے بھی بیرون ملک ہوتے ہوئے ان کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سہولت سے اب تک ہزاروں طالبات فائدہ اٹھا چکی ہیں۔لیکن اب ایک نیا رجحان یہ سامنے آیا ہے کہ جن طالبات کے خاندان میں کوئی محرم بھائی یا باپ کی صورت میں موجود نہیں ہوتا یا بیرون ملک جانے کے لیے دستیاب نہیں ہوتا وہ طالبات بھی ان تعلیمی سکالر شپس کو اپنے لیے یقینی بنانے کی خاطر اپنی فوری شادی کا اہتمام کرنا شروع ہوگئی ہیں۔

    Link
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بیرون ملک تعلیم کا جذبہ، طالبات میں شادی کا نیا رجحان Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top