• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, February 1, 2015

    سعودی عرب:الاحساء میں فائرنگ سے امریکی زخمی

    سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء میں دو امریکی شہریوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک زخمی ہوگیا ہے۔


    مشرقی صوبے کے ضلع الاحساء میں امریکیوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان پر کس نے فائرنگ کی ہے۔زخمی امریکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں دارالحکومت الریاض میں ایک مسلح شخص نے دو امریکیوں پر فائرنگ کردی تھی جس سے ایک امریکی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ان دونوں پر الریاض کے مشرق میں واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا۔سعودی پولیس نے بعد میں اس حملے کے الزام میں ایک پچیس سالہ سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا۔وہ امریکا میں پیدا ہوا تھا اور ان دونوں امریکیوں کے ساتھ ایک ادارے میں کام کرچکا تھا مگر اس کو اس کے کردار کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

     

     

     

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب:الاحساء میں فائرنگ سے امریکی زخمی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top