• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, September 17, 2015

    آیت اللہ خزعلی کی وفات پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کے انتقال کی تعزیت پیش کی ہے ۔

    ایران کے صدر حسن روحانی نے آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کو اسلامی جمہوری نظام کی ایک تابناک اور درخشاں شخصیت اور سرگرم مجاہد قرار دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی، دینی مدارس اور ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور بارگاہ الہی میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی- ایرانی صدر نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ خزعلی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی خدمات اور آئین ساز کونسل و نگراں کونسل میں ان کی رکنیت کی جانب اشارہ کیا اور رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو ان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں اس عالم ربانی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی- آیت اللہ خزعلی تیرہ سو چار ہجری شمسی میں پیدا ہوئے تھے- وہ آئین ساز کونسل، نگراں کونسل و مجلس خبرگان کے رکن اور غدیر بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سربراہ تھے ۔





    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آیت اللہ خزعلی کی وفات پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top