یمن کی گورنری مارب سے 'العربیہ' کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے مارب کے علاقے السلفیین پہاڑی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ علاقہ المصاربہ پہاڑی کے قریب واقع تھا۔
'العربیہ' کے نمائندے کے مطابق علاقے میں جھڑپیں شدید سے شدید تر ہوتی جا رہی ہیں جس کے بعد اتحادی افواج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مزید پیش قدمی کی ہے۔ یہ لڑائی اسی کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہے، اس میں فضائی حملے اور توپخانے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کو اسٹرٹیجک اہمیت کے نئے علاقوں میں بھی پیش قدمی کے بعد اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع ملا ہے۔
0 comments:
Post a Comment