• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, September 19, 2015

    شام میں چار روسی جنگی جہازوں کی موجودگی کا امریکی دعویٰ

    امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے ساحلی شہر اللاذقیہ کے ایک فوجی اڈے پر روس کے چار جنگی جہاز پائے گئے ہیں۔
    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام کے اللاذقیہ شہر میں روس کے چار جنگی جہازوں کو دیکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اللاذقیہ کو  شام کے صدر بشار الاسد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ ایام میں خبریں آئی ہیں کہ شام نے اللاذقیہ میں روس کو اپنا فوجی اڈہ بنانے کی اجازت دی ہے۔
    قبل ازیں جمعہ کو پینٹا گون کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ امریکی اور روسی وزراء دفاع نے شام کے تنازع کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی رابطے کیے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں چار روسی جنگی جہازوں کی موجودگی کا امریکی دعویٰ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top