• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 22, 2015

    ہفتہ دفاع مقدس کی تقریبات کا آغاز : ایران


    اسلامی جمہوریہ ایران میں منگل کے روز سے ہفتہ دفاع مقدس شروع ہو گیا ہے۔

    اس سلسلے میں مرکزی تقریب تہران میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی جس میں ایران کے صدر  حسن روحانی اور اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ، ایران میں مقیم غیرملکی فوجی اتاشیوں، شہداء کے اہل خانہ اور مسلط کردہ جنگ میں خدمات انجام دینے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
    اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے  ایرانی صدر نے دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی استقامت و پائیداری اور فوجیوں کی شجاعت و بہادری کی تعریف کی- صدر مملکت کی تقریر کے بعد مسلح افواج، رضاکار فورس اور پولیس کے دستوں نے پریڈ کی ۔ 
    اس موقع پر سائنسی اور دفاعی صنعت میں ایران کی جدید اور نئی مصنوعات کی رونمائی کی گئی- واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسی کو صدام کی ڈیکٹیٹر حکومت نے اپنے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر ایران کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اس پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ہفتہ دفاع مقدس کی تقریبات کا آغاز : ایران Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top