• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, September 17, 2015

    ایران شام کو فوجی اور سیاسی امداد دے رہا ہے: بشارالاسد

    شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ایران شام کو جنگی آلات مہیا کررہا ہے اور ان کی حکومت کو ملک میں سنہ 2011ء کے اوائل میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے ماہرانہ مشاورت مہیا کررہا ہے۔
    انھوں نے بدھ کو روسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ''ایران شام اور شامی عوام کی حمایت کرتا ہے ۔وہ سیاسی ،اقتصادی اور عسکری لحاظ سے شامی ریاست کے ساتھ کھڑا ہے''۔
    بشارالاسد نے کھلے بندوں کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کے پیش نظر ایران کی جانب سے ان کی حکومت کی حمایت ناگزیر ہے۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ ''جب ہم فوجی امداد کی بات کرتے ہیں تو اس کا وہ مطلب نہیں ہوتا جیسا کہ مغربی میڈیا کے بعض ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ ایران شام میں اپنی فوج یا مسلح افواج بھیج رہا ہے،یہ درست نہیں ہے''۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران شام کو فوجی اور سیاسی امداد دے رہا ہے: بشارالاسد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top