فوجی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے داعش دہشت گرد گروہ کی نابودی کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا
ہے ۔
بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے جمعرات کو تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراق اور شام کے لئے ایران کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کو عقل و منطق کے عین مطابق قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شام لبنان اور عراق، ایران کی اسٹریٹیجک دفاعی پالیسی میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور سیاسی فہم و شعور کا تقاضہ ہے کہ داعش کو وہیں ختم کر دیا جائے ۔
بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ علاقے میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط بنانے کے لئے اسلامی ممالک کی تقسیم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے کہا کہ امریکیوں نے عراق میں شکست اور ہزاروں عراقیوں کے قتل عام کے بعد علاقے میں داعش اور تکفیریوں کو مسلط کر دیا ۔
0 comments:
Post a Comment