حماس کا مصر سے غزہ کی سرحد پرچھوڑا گیا پانی بند کرانے کا مطالبہ
|
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر سرنگوں کو تباہ کرنے کی خاطر چھوڑا گیا سمندری پانی فوری طورپر بند کرے کیونکہ پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں سرحدی دیہات براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے غزہ کی سرحد پر سمندری پانی چھوڑے جانے کے حوالے سے قاہرہ حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حماس نے مصری حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر چھوڑا گیا سمندری پانی فوری طور پربند کرے کیونکہ اس اقدام سے سرحد پر رہائش پذیر ہزاروں خاندان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قاہرہ اور حماس کے درمیان سرحد پرپانی کے معاملے پر باہمی رابطہ قائم ہے۔ امید ہے مصری حکومت جلد ہی پانی چھوڑنے کا سلسلہ بند کردے گی۔
0 comments:
Post a Comment