• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 30, 2015

    مارب میں اتحادیوں کا فضائی حملہ، حوثی رہنما ہلاک


    یمن کے شہر مأرب کے مشرقی علاقے بیحان میں اتحادی طیاروں کے ایک کار پر حملے میں حوثی رہنما محمد ابو مالک اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
    ادھر عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے ہوائی اڈے کے قریب الدیلمی ائر بیس پر آٹھ حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں منحرف صدر علی عبداللہ صالح اور حوثیوں کی طرف سے چھپایا گیا گولہ بارود اور فوجی ساز وسامان تباہ ہو گیا۔
    ایک جگہ سے دوسری جگہ اسلحہ منتقل کرنے والے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بھی اتحادی طیاروں نے بمباری کی۔ اس کارروائی کے ذریعے نشانہ بننے والے باغیوں کے جتھے دارلحکومت کے اندر اور باہر اپنی پوزیشنز مضبوط بناتے تھے۔
    عرب اتحادیوں کے لڑاکا جہازوں نے صنعاء کے مشرق میں الحفا نامی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا جس سے اسلحہ اور میزائل کے ایک گودام میں زور دار دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا۔ اس اسلحے کو باغی ملیشیا دوسرے علاقوں تک منتقل کرنا چاہتے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مارب میں اتحادیوں کا فضائی حملہ، حوثی رہنما ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top