آج سے چارہ ماہ پیشتر شام کے دیر الزور میں
داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کے نائب ابو سیاف کے خلاف آپریشن کی
تازہ تفصیلات سامنے آئی ہیں یہ آپریشن امریکی ڈیلٹا فورس اور برطانوی کمانڈوز نے
مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں مقامی کرد
ملیشیا نے ان کی رہ نمائی کا فریضہ انجام دیا-
اس آپریشن کی تازہ تفصیلات برطانوی اخبار
"ڈیلی میل" نے شائع کی ہیں۔ آپریشن کے حوالے سے نئی معلومات اخبار کو اس
18 سالہ یزیدی دوشیزہ نے بتائیں جو آپریشن کے وقت ابو سیاف کے ٹھکانے میں موجود
تھی مگر آپریشن کے دوران اسے اور ابو سیاف کی اہلیہ ام سیاف کو زندہ پکڑ لیا گیا
تھا۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اور
برطانوی فورسز نے پوری راز داری کے ساتھ نہ صرف ابو سیاف کو ٹھکانے لگایا بلکہ اس
کی بیوی جو خود کو داعش کی یرغمالی قرار دے کر فرار کی کوشش کررہی تھی کو گرفتار
کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
0 comments:
Post a Comment