سعودی عرب کی وزارت
داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دو شہروں ریاض اور
دمام میں دہشت گردوں کے خلاف ایک حالیہ آپریشن میں "داعش" کا ایک نیا
نیٹ ورک پکڑا ہے جس میں شامل 02 دہشت گردوں کو ہلاک اور 03 گرفتار کر لئے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت
داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں الفیحاء
کالونی میں پولیس نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ
الدمام شہر میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف
کیے گئے تازہ آپریشن میں دو شدت پسندوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشت گر ابہاء کے مقام پر پولیس کی ایمرجنسی سروسز کی مسجد میں
دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی
کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عبدالعزیز زید الشمری اور عقیل
عمیش المطیری کے ناموں سے کی گئی ہے۔ اول الذکر دہشت گرد کو الدمام میں ہلاک کیا
گیا جب کہ دوسرےکو ریاض میں مارا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment