سعودی عرب کے وزیر
خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران، یمن میں حوثیوں کے ہاتھوں آئینی حکومت کے
خلاف بغاوت میں شریک ہے۔ اس مقصد کے لئے تہران، حوثیوں کی اسلحہ، مشیران اور
ماہرین کے ذریعے مدد کر رہا ہے اور یہی آج یمن میں جاری لڑائی کا ایک سبب ہے۔
'العربیہ' نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے
ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ایران، اپنی پالیسیوں کے ذریعے آگ کے شعلے بھڑکا رہا
ہے۔ بین الاقوامی قانون اور یو این کی یمن کے بارے میں قرارداد 1622 کی صریح خلاف
ورزی کرتے ہوئے تہران، حوثیوں کو اسلحہ سمگل کر رہا ہے۔ اسلحہ سمگلنگ کی تازہ ترین
کوشش گذشتہ ہفتہ اس وقت ناکام بنا دی گئی جب ایران کا اسلحہ سے لدا جہاز راستے میں
روک لیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment