اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیادت کی جانب سے یوم الغضب منانے
کے اعلان کے بعد مقبوضہ بیت المقدس
میں اضافی سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ
کی جانب سے امن اور برداشت کے فروغ کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
مسجد_اقصیٰ میں پرتشدد جھڑُپوں اور فلسطینیوں کی جانب سے
یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھرائو کے واقعات کے بعد شہر اور اس کے گرد ونواح میں
800 اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان مکی روزن فیلڈ کا کہنا تھا
اسرائیلی پولیس نے کسی بھی
ممکنہ واقعہ کو روکنے اور پرتشدد حالات سے نمٹنے کے لئے بیت المقدس اور اس کے گرد ونواح
میں سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے.
فلسطینی مظاہرین کو دبانے کی کوشش میں اسرائیل نے جمعہ کے
روز 40 سال سے کم عمر مردوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ مگر
ان پابندیوں کی وجہ سے بیت المقدس میں کشیدگی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment