غزہ کوغرقاب کرنے کا کوئی نعیم البدل نہیں:اسرائیل کا مصر کوخراج تحسین
مصری فوج کی جانب سے فلسطین کے کثیرآبادی والے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر پائپ لائنوں کے ذریعے سرنگوں کا پانی داخل کرنے پر اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب سے غیرمعمولی خوشی اور مسرت کا اظہارکرتے ہوئے اس اقدام پر مصری حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطانق مصر کی "سائودن ایریا کمان" کی جانب سے جاری ایک بیان اسرائیلی اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج نے غزہ کی سرحد پرسرنگوں کی مسماری کے لیے پانی چھوڑ کر ایک غیرمعمولی اور قابل تحسین کام کیا ہے۔ مصری فوج کی اس خدمت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔
0 comments:
Post a Comment